پیپلزپارٹی کا لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ تاریخی ہو گا، ملک خالد خان

جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ، تحصیل صدر پیپلزپارٹی اٹک
اٹک :پاکستان پیپلزپارٹی کا لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ تاریخی ہو گا اور ملک میں سیاست کا نیا رخ متعین کرے گا جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کارکنان متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی اٹک ملک خالد خان نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر ملک صفدر خان اور ملک زاہد خان بھی موجود تھے خالد خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا لیاقت باغ راولپنڈی میں یہ پہلا جلسہ ہے ڈویزن بھر میں سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس جلسہ میں عوام کی زیادہ تعداد میں شرکت کے لئے تیاری کی ہے۔
اٹک سے بھی بڑی تعداد میں عوام شریک ہوگیا ہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے جس کی بنیاد میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور یہ وفاق کی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں کوئی آمر اسے ختم نہیں کر سکا جمہوریت کے استحکام کے لئے پیپلزپارٹی اپنا سفر جاری رکھے گی ۔
