میڈیا مسائل کی نشاندہی میں اہم کر دار اد اکر تا ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان کی زیر قیادت مشتمل وفد سے علی عنان قمر کی ڈی سی آفس میں ملاقات
اٹک/ فتح جنگ : ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے میں مختلف مسائل کی نشاندہی میں اہم کر دار اد اکر تا ہے جس سے ان مسائل کو موثر طور پر حل کر نے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اور تحصیل فتح جنگ اور جنڈ کے صحافیوں پر مشتمل وفد جس کی قیادت چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان کر رہے تھے سے ملاقات میں کہی وفد میں فتح جنگ کے سینئر صحافی عدیل افضل خان ، سید فرحت عباس شاہ ، نعیم یعقوب اعوان باہتر ، طاہر محمود طاہری ، جنڈ کے صحافی اخلاق احمد ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سیکرٹری تقریبات رضوان عالم اعوان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد اعوان خان ، سینئر وائس چیئرمین افتخار شاہد راجہ ، جنرل سیکرٹری تفسیر احمد خان ، ضلعی صدر نیشنل پریس کلب اٹک ڈاکٹر لیاقت منیر ، جنرل سیکرٹری شہریار بٹ
، سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی چیئرمین سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ملک مظہر حسین اظہر ، مرکزی جنرل سیکرٹری کامران حیدر ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، ضلعی سینئر نائب صدر آر یو جے سید اسد عباس بخاری ، چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ہشام خان اعوان ، آڈیٹر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ مسعود احمد ، محمد سعید ، ممبران مجلس عاملہ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ طارق محمود ، حافظ نصرت علی خان ، حافظ خلیل احمد ، آفتاب احمد قریشی ، محمد عمران زاہد ، رانا امجد علی ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، ندیم حیدر ، حر عباس ، جبار احمد تبسم ، سعید احمد صدیقی ، سہیل اختر اعوان ، گولڈ میڈلسٹ راجہ محمد طفیل جرال ، کمال احمد ، شاہد اقبال اعوان ، فرحان اسلم ، عدنان خان کے علاوہ دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی سی اٹک نے کہا کہ میڈیا انتظامیہ کا اہم ستون ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ اور سن سکتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین مہم یکم جنوری سے شر وع ہو گی جس کے ذریعے ضلع اٹک کو سر سبز و شاداب بنا یا جائے گا اس ضمن میں میڈیا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دےتے ہوئے بھر پور انداز میں عوام کے لیے آگاہی مہم چلائیں کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے ایپ بھی متعارف کروایا گیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کر وائیں اورکلین اینڈ گر ین مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو اس کے ذریعے اپ لوڈ کریں بزدار حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے قیمت ایپ بھی متعار ف کر وایا گیا ہے
جس کے ذرےعے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں جاننے میں مدد ملے گی اور اس کے علا وہ گراں فروشی کے خلاف موَثر اقدامات کیے جاسکیں گے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے پرائس مجسٹر یٹس بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ملا قات کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جو ابات دےتے ہوئے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ محکمہ مال سے متعلق معاملات کو بہتر کیا جارہا ہے اراضی ریکارڈ سنٹرز آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت دی جارہی ہے ہر پٹواری کو پابند بنا یا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے حلقہ کے دفتر پہنچے اور وہاں عوام کی خدمت کے لیے اپنی حاضری ےقینی بنائیں اٹک شہر میں ٹر یفک کے مسائل کے حل کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بھی آپر یشن کیا جارہا ہے عوام کی سہولت کے لیے انہوں نے ضلع کی دوردراز تحصیلو ں جن میں جنڈ اور پنڈ گھیب شامل ہیں ان میں اے سی آفس میں اپنا کیمپ آفس قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہر منگل کو عوامی شکایات سنتے ہیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے جاتے ہیں ڈی سی آفس اٹک میں بھی ان کی غیر موجودگی میں عوامی مسائل سنے کے لیے افسران مقرر کر دیئے گئے ہیں ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مر اکز صحت کی تز ئین و آرا ئش اور اپ گر یڈیشن کاکا م جاری ہے سٹی ہسپتال کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا اوروہا ں پر باقاعدگی سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کا سر کاری کام نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان سے رابطہ کریں میڈ یا عوامی مسائل حل کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے اور اس ضمن میں امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کر دار ادا کر ے گا ۔
