اٹک شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا انعقاد 

اٹک شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا انعقاد 

آئی کیمپ میں ماہرین ڈاکٹر الشفاء انٹرنیشنل نے مریضوں کا معائنہ کیا، چیک اپ کےساتھ مفت ادویات فراہم کی گئیں

حضرو:اٹک شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا آئی کیمپ میں ماہرین ڈاکٹر الشفاء انٹرنیشنل نے مریضوں کا معائنہ کیا سکاٹلینڈ سے ہرچھ ماہ بعد سردیوں میں پاکستان کے غریب عوام کی خاطر اپنی خدمات مفت سرانجام دیتی ہیں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی ہوں لیکن زیادہ عرصہ میں باہر کے ملک ہی ہوتی ہوں سردیوں میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے مختلف سماجی تنظی میں جو علاج معالجہ کے حصول پر کام کر رہی ہیں میں ان کے ساتھ ملکر چیک اپ کےساتھ مفت ادویات فراہم کرتی ہوں اور مریضوں میں شعور و آگاہی سے کونسلنگ بھی کرتی ہوں ہیپاٹاءٹس ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی ہ میں درد وغیرہ ہوتو ہم ٹیکہ لگواتے ہیں کے اس سے جلد آرام ملتا ہے جو کے زیادہ نقصان کی وجہ ہے درد کا آرام گولیوں سے ہوتا ہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ ٹیکہ نہیں لگوانا چاہیے ہیپاٹاءٹس کی وجہ ٹیکہ ہی بنتا ہے پاکستان میں خواتین میں کیلشیم کی کمی کا ہونا مکمل کور کپڑے پہنا بتایا گیا ہے ۔

 

شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین شمس الرحمن نے بتایا کے ہماری ٹیم کا مقصد علاقہ کے غریب اعوام کو سہولیات دینا ہے جس کیلئے میڈیکل کیمپ وغیرہ کا انعقاد اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے راجہ راحیل الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال سپروائز ہوں کیمپ انچارج اور ہمارا شکردرہ ویلفیئر گنائزیشن کے ساتھ تیسرا کیمپ ہے اس وقت سردی بھی ہے عبدالجبار نائب صدر شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے کہا کہ شکردہ کے لوگوں کے لیے ہماری خدمات حاضرہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہماری ٹیم کا ہمت و طاقت اور توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اپنے عوام کے لیے اپنے علاقے کے لئے خدمت گزار بنتے رہیں ۔