تبدیلی سرکار نے غلط پالیسیوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا، سلیم شہزاد

تبدیلی سرکار نے غلط پالیسیوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا، سلیم شہزاد

 عوام کو لالی پوپ اور سبزباغ دکھا کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے حقیقی چہرو ں سے عوام الناس آشنا ہوچکی ہے،ضلعی صدر مسلم لیگ  

 جنڈ :ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے ڈورن حملوں اور اپنی ناکام پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیاہے۔
 بیرونی قرضوں میں ہو شربا اضافہ اور نئے سال میں مہنگائی کا طوفان آئے گا عوام کو لالی پوپ اور سبزباغ دکھا کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے حقیقی چہرو ں سے عوام الناس آشنا ہوچکی ہے۔
 عوام الناس تبدیلی سرکار سے مایوس ہوکر محمد نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

 

 مسلم لیگ ( ن ) کے میگا پروجیکٹس پر تختی ہٹاءو مہم زور و شور کےساتھ جار ی ہے آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہو گا ۔