اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور ملک عاصم اعوان نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا افتتاح کر دیا 

اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور ملک عاصم اعوان نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا افتتاح کر دیا 

 ما حو ل کی صفا ئی کو برقرار رکھنے کی ذ مہ د ا ری محض کسی ایک حکو متی ادارے پر نہیں بلکہ ہر شہری کا یہ فرض ہے،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ

 ہم سب ملکر صفائی وشجرکای کی مہم کامیاب بنائینگے،چیف آرگنائزر و کوآرڈینیٹر ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 5ملک عاصم اعوان
جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز) اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل اور چیف آرگنائزر و کوآرڈینیٹر ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 5ملک عاصم اعوان نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا تحصیل جنڈ میں بھی آغازکر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا تحصیل جنڈ میں بھی آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل اور چیف آرگنائزر و کوآرڈینیٹر ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 5ملک عاصم اعوان نے محلہ آباد جنڈ میں کیا۔ اس موقعاسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل اور چیف آرگنائزر و کوآرڈینیٹر ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 5ملک عاصم اعوان کا کہنا تھا کہ  کہ تغیرات اور ماحولیات آلودگی کے ایشوز پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ 

 

حکومت پنجاب سر سبز اور صاف پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔ مقامی حکومتوں میں کلین اینڈ گرین کے حوالےسے صحت مندانہ مقابلہ ہوگا۔ ما حو ل کی صفا ئی کو برقرار رکھنے کی ذ مہ د ا ری محض کسی ایک حکو متی ادارے پر نہیں بلکہ ہر شہری کا یہ فرض ہے اوریہ ممکن بھی تبھی ہو گا جب تمام شہری اس میں فعال کرداراداکر یں، صفائی کے حوالے سے روٹین سے ہٹ کر سرگرمیاں سرانجام دی جائیں،تاکہ لوگوں کو ایک واضح تبدیلی نظر آئے،ہم سب ملکر صفائی وشجرکای کی مہم کامیاب بنائینگے۔اس موقع پر سابق کونسلر ایم سی جنڈ شیرمحمد بھی موجود ہیں