پنڈ سلطانی یونائیٹڈ اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپئن بن گیا

فائنل میچ کانی چیلنجرز اور پنڈ سلطانی یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، کانی چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنائے
جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز)دوسرا اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ریلوے گرائونڈ اچھڑی / جابہ پنڈ سلطانی یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لیا، یادگار اور بہترین ایونٹ اس کے ساتھ ہی اختتام پذیر، اہلیان علاقہ و مہمان گرامی،کرکٹ ٹیموں کا انتظامیہ کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق دوسرا اچھڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پنڈ سلطانی یونائیٹڈ اور کانی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کانی چیلنجرز نے 8 اوورز میں 117رنز بنائے جو آخری اوور میں چھکا لگا کر پنڈ سلطانی یونائیٹڈ نے ہدف حاصل کر لیا۔ کانی چیلنجرز کی طرف سے کپتان عمر دراز نے بہترین جبکہ پنڈ سلطانی کی طرف سے افنان خان اور وقاص نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
بہترین ایونٹ کے انعقاد پر اہلیان علاقہ، شائقین، مہمانان اور حصہ لینے والی کرکٹ ٹیموں نے انتظامیہ ملک نصیر الدین، ملک عبدالقیوم، عبدالجبار کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کی گئی۔ ٹورنامنٹ کے مین آف دی میچ کا اعزاز افنان خان کے حصہ میں آیا جب کہ فائنل میچ کے مین آف دی میچ وقاص تھے، بہترین امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے پر نثار احمد کو ٹرافی دی گئی جبکہ انتظامیہ میں بہترین کردار ادا کرنے پر عاقل کو بھی انعام سے نوازا گیا۔
