پنڈی گھیب ،میانوالہ روڑ پر پٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا

پنڈی گھیب ،میانوالہ روڑ پر پٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا

حادثہ شدید دھند کے سبب خطرناک موڑ پر پیش آیا، ڈرائیور شدید زخمی

اٹک :پنڈی گھیب میانوالہ روڑ پر سینکڑوں لیٹر پٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر خطرناک موڑ پر دھند کے سبب الٹ گیا ، ڈرائیور شدید زخمی ، ریسکیو 1122 کاعملہ اور ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب محمد نواز پولیس فورس سمیت موقع پر پہنچ گئے زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب اور وہاں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب نے کسی ممکنہ حادثہ سے بچنے کے لئے اس پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا اور پولیس کے عملہ کو تعینات کر دیا ٹینکر سے رسنے والے پیڑول کو موٹر لگا کر دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا۔

 

 ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کسی حادثہ سے بچنے کےلئے موقع پر موجود رہی ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب نے کرین منگواکر الٹ جانے والے آئل ٹینکر کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تاہم وہ موقع پر ذاتی طور پر موجود رہے اور ہر قسم کی ٹریفک کو رواں دواں رکھا ۔