اٹک کی عوام بھی مہنگائی اور تبدیلی کیخلاف پھٹ پڑے

 محمد ریاض بھٹی، محمد حسین ، عبدالرحمن ، عالم خان ، عمر علی، محمد الیاس، ملک فاروق و دیگر شہری سروے میں اظہار خیال کر رہے ہیں

مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ، غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے،متوسط طبقے کا جینا دوبھر ہو کررہ گیا

اٹک :مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ، غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہونے والی مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر ہو کررہ گیا ، ریڑھی بانوں کے من مانے ریٹس ، سبزی کی قوت خرید عوام کی پہنچ سے باہر ،سول بازار میں سبزی فروشوں کے پاس ریٹ لسٹ تک موجود نہیں ، انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کے برابر غریب کہاں جائیں جائیں کس سے فریاد کریں صارفین سروے کے دوران پھٹ پڑے ، مقامی انتظامیہ زبانی جمع خرچ میں مصروف 

 

تفصیلات کے مطابق سروے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ریاض بھٹی، محمد حسین ، عبدالرحمن ، عالم خان ، عمر علی، محمد الیاس، ملک فاروق و دیگر شہریوں نے کہا کہ اٹک سٹی میں سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ، بینگن 25روپے کی بجائے 40روپے ،بند گوبھی 42روپے کی بجائے 60روپے ، پھول گوبھی 70روپے کی بجائے 100روپے کلو ،پالک 12روپے کی بجائے 20روپے ، ٹماٹر 120روپے کی بجائے 130سے 140روپے ، لہسن 260 کی بجائے 320 روپے ادرک 260کی بجائے 320روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ، دکانداروں کے ساتھ ساتھ ریڑھی بان بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہلکار دفتر میں بیٹھ کر زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں اور افسران بھی بازار کا وزٹ نہیں کرتے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔