موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے،چوہدری شیر علی 

سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی اور میر نوید اختر

 کسی بھی سطح کے انتخابی معرکے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات میں بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، سابق صوبائی وزیر

 پنڈی گھیب :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے غیر سنجیدہ رویوں کے باعث پارلیمنٹ کو بے وقعت اور فوج سمیت ریاستی اداروں کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے جبکہ کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کا بیانیہ بھی دم توڑ چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار وقار حسین کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار نجابت حسین ، سردار خرم جعفری سردار ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی و گیس کا بحران بڑھ چکا ہے جبکہ مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ہو چکی ہے ایک سوال کے جواب میں چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ 2020ء انتخابات کا سال ہے کسی بھی سطح کے انتخابی معرکے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات میں بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔