جنڈ، تھانہ انجراء کا علاقہ کانی چوروں کے نرغے میں 

جنڈ، تھانہ انجراء کا علاقہ کانی چوروں کے نرغے میں 

آئے روز چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں ،علاقے میں خوف و ہراس، ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،ذرائع

جنڈ(صدیق فخر سے)تحصیل جنڈ کے یونین کونسل مکھڈ کے تھانہ انجراء کا علاقے موضع کانی چوروں کے نرغے میں،آئے روز چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، ذرائع کے مطابق یونین کونسل مکھڈ کے علاقہ کانی کے مختلف دیہاتوں میں چوروں کا راج ہے، علاقے کے مختلف ڈھوک ، دیہات میں چور پیشہ افراد وارداتیں کرنے لگے۔گاؤں میں کچھ دنوں سے چوریاں بڑھنے لگیں۔گاؤں میں آئے روز چوری کی ورداتیں ہو رہی ہیں چند دنوں کے بعد دوسری بڑی وردات گزشتہ رات ڈھوک حیات آباد اور ڈھوک جمول کلی میں لاکھوں کا سامان جس میں زیورات اور نقدی لے اڑے۔

 

 جس کیوجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے مگر افسوس کہ موجودہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ سابقہ ڈی پی او کے دور میں پولیس کا کیوئیک رسپانس کئی دفعہ دیکھنے میں آیا اور اب کی بارپولیس کی خاموشی سے ان کی یاد پھر سے ستانے لگی۔علاقے کی عوام موجودہ ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے اور علاقہ میں جرائم پیشہ افراد بالخصوص چوروں کا پیچھا کیا جائے انکو پکڑا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔