پنجاب بار کونسل کا لاہور میں اجلاس ،سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ کو خراج تحسین

اجلاس معروف قانون دان محمد احسن بھون ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا، 60 سے زائد ممبران پنجاب بار کونسل کی شرکت
لاہور:شیرٹین ہوٹل میں ممبران پنجاب بار کونسل کا اجلاس زیر صدارت سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل ممبر پاکستان بار کونسل گروپ لیڈر معروف قانون دان محمد احسن بھون ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منعقد ہوا۔ جس میں 60 سے زائد ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد احسن بھون نے بھرے اجلاس میں سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے وکلاء رہنماؤں کو ان کی طرح تحمل۔ بردباری۔ قائدانہ صلاحیتوں کو اپنانے کی تلقین کی۔
بعد ازاں ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں قائد مسلم لیگ ( ن) محمد نواز شریف کے وکیل سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ۔ ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑسمیت دیگر نامور قانون دانوں نے شرکت کی۔ 4جنوری بروز ہفتہ پنجاب بار کونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جس نئے وائس چیئرمین۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔
