Fri
17
Apr
2026

فتح جنگ:پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع اٹک کے صدر خان آصف حیات خان قافلہ کے ہمراہ عراق ایران میںمقدس مقامات کی زیار ا ت کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں ان کے دوست احباب اور پارٹی کارکنوں نے قافلے کا استقبال کیا ان کے ہمراہ سردار طاہر خان آف ڈھرنال سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
دریں اثناءسابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ،سردار غلام قادر جھنڈیال،طارق ایم قادری ،وقار علی خان ،ثاقب خان ،یاسر خان کاہل نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کو مبارک باد دی خان آصف حیات خان نے زیارات مقدسہ کے دوران کربلا معلی،نجف ،بغداد شریف،قم ،مشہد اور دیگر مقامات پر اپنے وطن اور قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
