ڈپٹی کمشنر اٹک کا حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کیلئے سائٹ کاوزٹ

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کیلئے سائٹ کاوزٹ کر رہے ہیں، قاضی احمد اکبر بھی ہمراہ ہیں

حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کے لیے قاضی احمد اکبر خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور اس ضمن میں تعمیر کا کا م جلد شر وع کر دیا جائے گا،علی عنان قمر

حضرو:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کے لیے سائٹ کا معائنہ کیا۔

ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینیئررہنما قاضی احمد اکبر خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ویثرن کے مطابق نوجوان نسل کو جد ید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کر نے کے لیے ہر ممکن اقدا مات کیے جارہے ہیں۔

 

حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کے لیے پی ٹی آئی کے سینیئررہنما قاضی احمد اکبر خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور اس ضمن میں تعمیر کا کا م جلد شر وع کر دیا جائے گا۔ سائٹ پر موجود افسران نے ڈی سی اٹک کو ای لائبر یری کے قیام کے متعلق بر یفنگ دی۔