پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریئے اور فکر کا نام ہے ،ملک شاہان حاکمین خان

پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریئے اور فکر کا نام ہے ،ملک شاہان حاکمین خان

 اس جماعت کی آبیاری میں ذولفقار علی بھٹو شہید ، بے نظیر بھٹو شہید اور دیگر قائدین اور کارکنوں کا خون شامل ہے،تحصیل صدر ملک خالد خان 

اٹک :پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریئے اور فکر کا نام ہے اس جماعت کی آبیاری میں ذولفقار علی بھٹو شہید ، بے نظیر بھٹو شہید اور دیگر قائدین اور کارکنوں کا خون شامل ہے پی پی پی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہو گئے بھٹو کی پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن پنجاب اسمبلی پی پی پی ملک شاہان حاکمین خان اور تحصیل صدر ملک خالد خان نے ذولفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر فقیر آباد ( لارنسپور ) میں ملک خالد کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 اس موقع پر ملک صفدر خان ، ملک زاہد خان اور امیر افضل سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ملک شاہان حاکمین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کرعوام سے ووٹ لئے مگر اقتدار میں آ کر عوام کو یکسر بھلایا ہے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں یہ سلیٹی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو گئی ہے ملک خالد خان نے کہا کہ ہم آج بھی بھٹو شہید کا دیا گیا پرچم تھامے کھڑے ہیں اور بلاول بھٹو کی قیادت میں منزل کی جانب گامزن ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے کسی ایک وعدہ کو بھی پورا نہیں کر سکے آئے روز پیٹرول ، بجلی ، سوئی گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اس حکومت کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔