ریسکیو 1122 کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، صوفی فیصل بٹ

پاکستان میں ایماندار اور فرض شناس اس طرح کا محکمہ دیکھنے کو نہیں ملتا جس نے اتنے کم عرصہ میں پاکستان کی عوام کے دل جیت لیے، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان
اٹک :ریسکیو 1122 کی کاوشیں قابل ذکر اور انسانیت کی ایک اہم مثال ہیں ، پاکستان میں ایماندار اور فرض شناس اس طرح کا محکمہ دیکھنے کو نہیں ملتا جس نے اتنے کم عرصہ میں پاکستان کی عوام کے دل جیت لیے، خدمت خلق اور انسانیت کی بہت ساری بے شمار مثالیں دیکھنے میں آتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، حافظ عبدالحمید خان ، شیخ بابر قیوم ،
حافظ نصرت علی خان ، جبار احمد تبسم ، ڈاکٹر محمد سعید خٹک ، سعید آفریدی ، سید اسد عباس بخاری اور دیگر نے شرکت کی صوفی فیصل بٹ نے کہا کہ گرمی ، شدیدسردی ، طوفانی بارش ، رات ہو یا دن کہیں آگ لگی ہو یا مریض وغیرہ ہو تو ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم موقع واردات پر چند منٹوں میں پہنچ جاتی ہے ریسکیو 1122 انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے عوام الناس ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
