تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم تر ین کردار ادا کر تی ہے، علی عنان قمر

 تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم تر ین کردار ادا کر تی ہے، علی عنان قمر

 اس شعبے کے افراد اپنا بہترین کر دار ادا کر تے ہوئے اسے ترقی دیں اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کر یں، ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس 

اٹک :ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میںمنعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان،ڈی او سکینڈری راجہ امجد اقبال،ڈی او ایلیمنٹری عمران قر یشی اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم کی کارکردگی پربر یفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اقدامات کیے جارہے ہیں

 

ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم تر ین کردار ادا کر تی ہے اور اس لیے ضروری ہے کہ اس شعبے کے افراد اپنا بہترین کر دار ادا کر تے ہوئے اسے ترقی دیں اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کر یں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو اپنی کارکر دگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔