Sat
18
Apr
2026

اٹک (پ ر)پولیس کے کانسٹیبل فرمان الہٰی قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل فرمان الٰہی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج 1بجے دن پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور پولیس کے افسران اور ملازمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک نے متوفی فرمان الٰہی کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
کانسٹیبل فرمان الٰہی 24 اکتوبر 1983کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے۔مرحوم فرمان الٰہی نے اٹک پولیس میں 36سال اور 2ماہ سروس کی ۔مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس فرمان الہٰی مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
