شکردرہ گائوں میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ،2 افراد شدید زخمی

شکردرہ گائوں میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ،2 افراد شدید زخمی

 گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکہ، دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی 

اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)شکردرہ گاؤں میں گیس لیکیج، دھماکے سے چھت گر گئی، 2 افراد شدید زخمی شکردرہ گاؤں میں گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکہ، دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی حادثے میں 45 سالہ پروین اختر زوجہ محمد اکرم جھلس گئی جبکہ محمد اکرم کا بازو ٹوٹ گیااطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

 

 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں سہولیات کے فقدان کے باعث جھلسنے والی عورت کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔