بد اخلاقی کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا،ڈی پی او اٹک

 بد اخلاقی کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا،ڈی پی او اٹک

 ٹریفک پولیس اور پولیس ناکوں پر تعینات افسران و جوانوں اخلاق کے دائرہ میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق عوام سے برتاؤ کریں،سید خالد ہمدانی کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن میں تعارفی کانفرنس سے خطاب 

اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بطور ڈی پی او اٹک چارج سنبھالتے ہی پولیس لائن اٹک میں تعارفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعدڈی پی او اٹک نے حاضرین دربار کو اپنے ویژن سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے خاص طور پر اخلاق اور اچھے رویوں پر زور دیا کہ عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور حسن سلوک سے پیش آئیں میں اٹک پولیس کے تمام افسران سے توقع کرتا ہوں کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں گے سچ بولیں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

 

 انہوں نے ٹریفک پولیس اور پولیس ناکوں پر تعینات افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایت کی کہ اخلاق کے دائرہ میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق عوام سے برتاؤ کریں اور بد اخلاقی کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا اگر کسی پولیس افسر اور جوان کو کوئی ذاتی یا محکمانہ مسلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجک بیان کر سکتا ہے میں ہر ممکن طریقے سے اس کے حل کے لیے کوشاں ہوں گاڈی پی او اٹک نے تقریب کے اختتام پراٹک پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور گھل مل گئے ۔