ڈسٹرکٹ بار انتخابات، ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ چوتھی مرتبہ صد ر منتخب

جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان 226 ووٹ لیکر کامیاب رہے ،ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ 324 ووٹ حاصل کیے
اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کے امیدوار موجودہ صدر ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ 324 ووٹ حاصل کرکے چوتھی مرتبہ منتخب ہو گئے جب کہ ان کے مد مقابل حاجی محمد بختیار احمد خان ایڈووکیٹ صرف68 ووٹ حاصل کر سکیں اس طرح نو منتخب صدر 256 ووٹوں کی لیڈ حاصل کر سکے اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لیے موجودہ جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان 226 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ ان کے مدمقابل سید راشد سلیم164 ووٹ حاصل کرسکے اس طرح رانا استفاد علی خان کو 62 ووٹوں کی لیڈ حاصل کر سکے ،
نائب صدر،جوائنٹ سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور لائبریرین بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کل 447ووٹ میں سے 396ووٹ پول ہوئے،جیتنے والے امیدواروں کو وکلاء نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے، جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلاء نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے پولنگ کے لیے خان زمرد خان ہال میں ووٹ ڈالے گئے ۔
علاوہ ازیں تحصیل بار ایسوسی ایشن جنڈ کے سالانہ انتخابات میں ملک سلیم سمیر 32 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے علی عمران نے 36 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری سردار طارق عزیز نے 35 ووٹ حاصل کیے کل ووٹ 64 تھے فنانس سیکرٹری محمد شعیب خٹک بلا مقابلہ پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں ۔
