ڈی پی او سید خالد ہمدانی کاگوردوارہ سری پنجہ کا دورہ

 ڈی پی او سید خالد ہمدانی کاگوردوارہ سری پنجہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے منتظم پنجہ حسن ابدال سے بھی ملاقات کی، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا 

حسن ابدال(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا سرکل حسن ابدال کا دورہ، ڈی پی او اٹک نے گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے سرکل حسن ابدال کا دورہ کیا۔ڈی پی او اٹک نے منتظم پنجہ حسن ابدال سے بھی ملاقات کی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے SOPکے مطابق فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

 

ڈی پی او اٹک نے گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کے کنٹرول روم کو چیک کیا اور ہدایت کی کے تمام CCTVکیمرے ہر وقت ورکنگ پوزیشن میں ہونے چاہئیں۔ گوردوارہ میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو ہائی الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی قسم مشکوک سرگرمی پر نظر رکھی جاسکے۔