اٹک ،ضلع بھر میں وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین مہم جاری 

 اٹک ،ضلع بھر میں وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین مہم جاری 

 ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اٹک کی چھ تحصیلوں میں مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں ،عملہ کا تنخواہوں میں اضافہ یا خصوصی گرانٹ کا مطالبہ 

حضرو(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم جسے جواں ہمت ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اٹک کی چھ تحصیلوں میں احسن طریقہ سے چلا رہے ہیں اور عملہ صفائی اپنے روز مرہ کے معاملات کے علاوہ صبح اذان فجر سے قبل اور رات 12 بجے تک جاڑے کی سردی کی شدت کی راتوں اورمنہ اندھیرے جس طرح کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کر رہا ہے اس میں اس عملہ صفائی کی انتھک محنت، جانفشانی اور تندہی سے کام کر رہا ہے۔

 

 اٹک کے عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے مطالبہ کیا ہے کہ عملہ صفائی انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں اور ان کی اس مہم کو کامیاب کرنے کے سلسلہ میں کاوشوں کا مد نظررکھتے ہوئے ان کے لیے اضافی تنخواہ یا خصوصی گرانٹ دی جائے تاکہ ان کی مزید حوصلہ افزائی ہو اوروہ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے زیر سایہ اسی جذبہ سے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔