اٹک ،ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام کا قیام

اٹک ،ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام کا قیام

ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کیلئے تمام مراحل میرٹ پر خود کا ر نظام کے تحت کام کرتے ہیں

اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع اٹک میں ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام پر عوام کا بھرپور خراج تحسین ،ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کیلئے تمام مراحل میرٹ پر خود کا ر نظام کے تحت کام کرتے ہیں ،عوام کو زبر دست سہو لتیں تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی ایس پی ٹریفک اٹک چوہدری مسرت عباس کی قیادت میں انسپکٹر شبیرکی زیر نگرانی سب انسپکٹر عامر ،اے ایس آئی کاظم اور محبوب کانسٹیبل و دیگر عملہ کی انتھک محنت سے ضلع اٹک میں ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام کے تحت عوام کو سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

 ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کےلئے تمام مراحل میرٹ پر خود کا ر نظام کے تحت کام کرتے ہیں اور کسی بھی سطح پر سفارش یارشوت اثر انداز نہیں ہو سکتی اور کسی ما ئی کے لعل میں جراَت نہیں کہ میرٹ کے عمل میں دخل اندازی کر سکیں کیونکہ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس کی طرف سے اتنا سخت اور بھرپور نظام دیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لا ئسنس صرف میرٹ پر ہی مل سکتاہے اور جو حقیقی معنوں میں ڈرائیونگ کر سکتا ہے اس کو مطلوبہ وقت میں انتہا ئی آسانی سے ڈرائیونگ لا ئسنس مل جا تا ہے اور اناڑیوں کیلئے کو ئی گنجا ئش نہیں کہ وہ لا ئسنس حاصل کر سکیں اس وقت ڈرائیور طبقہ اس با رے میں بہت خو ش ہے کہ اس کو بغیر کسی تکلیف کے لا ئسنس مل جا تا ہے البتہ اناڑی لو گ یا بر گر فیملی کے بچے نا راض ہیں کہ ان کی کو ئی نہیں سنتا نہ ہی سفا رش کام آتی ہے اور نہ ہی نو ٹ کا م کر تے ہیں کیو نکہ ڈی ایس پی ٹریفک اٹک چو ہدری مسرت عباس کہتے ہیں کہ میں لو گوں کی زندگیوں سے کھیلنے کیلئے انا ڑیوں کو کسی بھی قیمت پر ڈرائیونگ لا ئسنس کی اجازت نہیں دے سکتا چاہے میری ٹرانسفر ہو جا ئے البتہ جو لو گ مطلو بہ معیار پر پو را اترتے ہیں ان کا خادم ہوں میرے ہو تے ہو ئے نہ کرپشن ہو گی اور نہ سفارش چلے گی میں صرف میرٹ کو دیکھتا ہوں ۔