ملک امین اسلم حضرو کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں، طارق ٹوانہ

مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے تحصیل حضرو کی تعمیر وترقی کے لیے دیا جانے والا پیکج تحصیل حضرو کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا
حضرو(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے حضرو میں قریبی ساتھی سا بق کو نسلر طارق ٹوانہ نے کہا ہے کہ ملک امین اسلم کی جانب سے تحصیل حضرو کی تعمیر وترقی کے لیے دیا جانے والا پیکج تحصیل حضرو کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی منصب دارخان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم کی جانب سے 36واٹر فلٹریشن پلا نٹ ،میر آباد اور ولی آباد کیلئے نا لوں کی تعمیر ،قبرستان کی صفائی سمیت دیگر منصوبوں پر کام جا ری ہے۔
علاقہ کو صاف اور معیاری پا نی کی فراہمی سے عوام کی صحت کا معیار بلند ہو گا تحصیل حضرو میں ناقص پا نی کی وجہ سے ہپاٹاءٹس بہت تیزی سے پھیل رہا تھا ،آج تک کسی لیڈر نے اس جانب تو جہ نہیں دی تھی تاہم ملک امین اسلم نے علاقہ کے اہم مسئلہ کی جانب خصوصی توجہ دے کر 36واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ جا ری کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اسی طرح میر آباد حضرو میں چا لیس سال سے عوام پا نی کی نکاسی کیلئے پریشا ن تھے قبل ازیں اس علاقہ کے مکینوں کودیگر سیاستدانوں نے سبز باغ دیکھائے تھے تاہم ملک امین اسلم نے میر آباد اور ولی آبا د کیلئے نا لوں کی منظوری دے کر غریب لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں گولڑہ گا ءوں میں سو ئی گیس کا افتتاح بھی انہی کے نصیب میں تھا کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت حضرو شہر کے قبرستانوں صفائی ان کا شاندار کارنامہ ہے جس پر کام جا ری ہے ملک امین اسلم دعویٰ نہیں کرتے بلکہ خاموشی سے عوام کی خد مت میں مصروف رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العزت نے انہیں بے پناہ عزت واکرام سے نواز رکھا ہے ۔
