ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان محکمہ صحت پنجاب کے بہترین افسر قرار 

ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان محکمہ صحت پنجاب کے بہترین افسر قرار 

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک صوبہ بھر میں محنتی ، ذمہ دار ، خود دار اور بہترین آفیسر قرار دے دیا

 اٹک (اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کا اعزاز ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے صوبہ بھر میں محنتی ، ذمہ دار ، خود دار اور بہترین آفیسر قرار دے دیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزز پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کوصوبہ بھر میں بہترین انتظامی افسر قرار دے دیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

 

لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے جب سے محکمہ صحت میں خدمات انجام دینا شروع کی ہیں انہوں نے بطور میڈیکل آفیسر ایم ایس اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ ایک بہترین افسرہیں جو حکومت پنجاب اور اعلیٰ حکام کے احکامات پر فوری طور پر عملدآمد کو یقینی بناتے ہیں وہ ایک لائق ٹیم لیڈر ، بہترین معلومات کے حامل اور اپنے پیشہ سے لگن رکھنے والے آفیسر ہیں وقت کے پابند ہیں ماتحت و اعلیٰ حکام سے ان کا رویہ انتہائی مخلصانہ و دوستانہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی وہ اپنی محنت اور پیشہ وارانہ لگن کی بدولت کامیابیاں سمیٹیں گے ۔