ورلڈ بینک کے وفد کی صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان سے ملاقات 

ورلڈ بینک کے وفد کی صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان سے ملاقات 

ورلڈ بینک نے صوبہ پنجاب میں اربن لینڈ ریکارڈکی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے موثر اقدامات کوسراہا 

پنڈی گھیب/ لاہور(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے صوبہ پنجاب میں اربن لینڈ ریکارڈکی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے موثر اقدامات کوسراہا ہے۔ ورلڈ بینک پاکستان کی ملینڈا گڈ کے لکھے گئے ایک مراسلے میں پنجاب حکومت کے اربن لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔مراسلہ میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے اقدامات لینڈریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے ساتھ ساتھ پنجاب گروتھ سٹریٹجی2023ء کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

 

 

 لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے سے ریونیو معاملات میں بہتری آئے گی جس سے جدید معیشت، منظم ہاؤسنگ سپلائی، تیز اربن آئزیشن و اربن پلاننگ سمیت مختلف اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ڈونگ کیو کیواک (Dong Kyu Kwak)کی قیادت میں ورلڈ بینک کے سات رکنی وفد نے صوبہ پنجاب کے ایک حالیہ دورے کے دوران صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیواور متعلقہ محکموں کے افسران سے ملاقات کی اورپنجاب اربن لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹیلاائزیشن اور مختلف ترقیاتی اہداف سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دورہ کے دوران وفد نے سٹیٹ آف دی آرٹ مربوط نظام کے تحت مضبوط اورمستحکم لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے قیام سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ اس دوران اربن ایریاز سے متعلقہ ریونیومعاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔