ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر صدارت اٹک میں کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر صدارت اٹک میں کھلی کچہری

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک (صدیق فخر سے/ڈیلیاٹک نیوزویب)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی اٹک میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبد الماجد، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان اور تمام محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجو دتھے۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے ہر ممکن کاوشیں کی جارہی ہیںاور اس ضمن میں تمام سر کاری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔کلین اینڈ گر ین مہم کا آغاز یکم جنوری سے کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کو صاف کیا جارہا ہے۔تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے اور یہ آپر یشن اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر نے تک بلا امتیاز جاری رہے گا۔

 

ریونیو سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر یں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس کے علاوہ دیگر محکموں کی کار کر دگی کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیزپر حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کھلی کچہریاں باقاعدگی سے ضلع بھر میں منعقد کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل بغور سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔