پریس کلب رجسٹرڈ فتح جنگ کی تنظیم نو مکمل 

پریس کلب رجسٹرڈ فتح جنگ کی تنظیم نو مکمل 

سینئر نائب صدر عدیل افضل خان ، جنرل سیکرٹری طارق محمود قادری،نائب صدور ملک طارق محمود صدکال ، ڈاکٹر غلام رضا  و دیگر عہدیداروں کا تقرر

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) پریس کلب رجسٹرڈ فتح جنگ کی باڈی مکمل کردی گئی صدر پریس کلب سردار مصری خان المعروف گوفی خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہ ہوا اجلاس میں پریس کلب کے دیگر عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا جن میں چیئرمین سردار قربان حسین حیدری ، سرپرست عزیز احمد شاہین ، سینئر نائب صدر عدیل افضل خان ، جنرل سیکرٹری طارق محمود قادری ، نائب صدور ملک طارق محمود صدکال ، ڈاکٹر غلام رضا ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ابرار حسین ، جوائنٹ سیکرٹری نجم الثاقب ، سیکرٹری مالیات ملک الطاف آف گڑھی اورنگ زیب کو رابطہ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

 

 سرپرست اعلیٰ سردار افتخا ر خان نے تمام عہدیداروں سے حلف لیا جبکہ مجلس عاملہ کے ممبران ملک ارشد اعوان قطبال ، ملک سعادت خان ، ڈاکٹر اعزاز احمد ملک ، نعیم یعقوب اعوان ، حاجی ذوالفقار علی بلوچ ، ڈاکٹر اسد علی ، ملک محمد خان اور حاجی عبدالرشید خان نے اجلاس میں شرکت کی ۔