اٹک جیل قیدیوں کیلئے اہلِ خیر حضرات کا گرم سویٹرز کا عطیہ

اٹک جیل قیدیوں کیلئے اہلِ خیر حضرات کا گرم سویٹرز کا عطیہ

 اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ و دیگر کا سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک مصطفیٰ کے ہمراہ  دورہ

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب)اسیرانِ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کیلئے اہلِ خیر حضرات کا گرم سویٹرز کا عطیہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اکرم مرزا ،سوشل ویلفیئر آفیسر ذیشان سیال ،صدرانجمن بہبود اسیران راشد الرحمن و دیگر نے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک مصطفیٰ کےہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور اہلِ خیر کی امانت اسیران کے حوالے کی۔جیل کے تمام شعبہ جات کا تعارف اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔

 

 نو عمر خطاکاران کی جیل ،ان کی تعلیمی سہولیات ،کمپیوٹر روم اور اسیرانِ جیل کا مطبخ و شفاخانہ نفسیاتی مرکز اور کارخانہ قالین بافی کا بھی دورہ کیا گیا اور دراوغہ جیل کی طرف سے اسیران کو مہیا کردہ فلاح و بہبود کی کاوشوں کو سراہا گیا۔