حضرو ،قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز گرفتار 

حضرو ،قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز گرفتار 

ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم  60 ہزار 920 روپے ، 6 موبائل مالیتی 60 ہزار روپے برآمد ، مقدمہ درج

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ویب) قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، قماربازوں کے قبضہ سے داءو پر لگی نقد رقم ، موبائل برآمد کر لیے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے قماربازی میں مصروف عابد خان ، اکرام احمد عرف یاسر ، علی مراد ، محمد عفران ، تنویر ، مثل خان کو گرفتار کر کے  ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم  60 ہزار 920 روپے ، 6 موبائل مالیتی 60 ہزار روپے برآمد کر کے

 

ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔