Tue
19
May
2026

اٹک، جنڈ، حضرو، حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے سیف اللہ سے 1230 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے فیصل خان سے 300 گرام چرس ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دانیال احمد سے 10 لیٹر شراب ،
تھانہ اٹک خورد پولیس نے ملزم بلال حسین شاہ سے پسٹل 9 ایم ایم معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
