Thu
07
May
2026

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا ا ظہار سٹی ہسپتال اٹک میں میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی او سو شل ویلفیئر اکرم مرزا ، ڈی او پاپولیشن ظفر اقبال رحمانی ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن اور دیگر افراد بھی موجودتھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ سٹی ہسپتال میں ہر جمعۃ المبارک کو میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور مریضوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ فر ی آئی کیمپ کا بھی جلد انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
