میجر طاہر صادق کی حاجی اکرم خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

نماز جنازہ میں ملک ریاض الدین اعوان، سردار ممتاز ماجھیا، شیخ ناصر محمود، شیخ نثار احمد،علامہ رفاقت علی حقانی،سید اعجاز بخاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) سابق کونسلر بلدیہ اٹک رہنما میجر گروپ و تحصیل کو آرڈینیٹر حاجی اکرم خان کے بڑے بھائی حاجی مستقیم خان رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق چیئر مین سردار ممتا ز حسین ماجھیا ، سابق چیئرمین ملہو والی ملک ریاض الدین اعوان ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ، سابق کونسلران بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد ، شیخ عارف محمود ، شیخ ظہور الٰہی ، معروف قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سردار سعید حیدر خان ، ظہیر احمد خان ، سر پرست جے یو آئی اٹک مفتی سید امیر زمان حقانی ، ڈویژنل صدر جمعیت علمائے پاکستان علامہ رفاقت علی حقانی ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، سابق ناظمین ملک شمیم محمد خان ، ملک عبدالرزاق ،
جمریز خان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی سید اعجا ز بخاری ، میڈیا کوآرڈینیٹر میجر طاہر تنظیم اقبال پاشی ، شاہد بیگ ، ملک ظہیر احمد ، دست راست ملک امین اسلم ملک اعجاز سیدن ، ملک محسن ممریز سروالہ ، خالد جمیل ڈھوک فتح ، خالد محمود پی اے میجر طاہر ، طارق محمود ضیفی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سابق کونسلر طاہر محمود دورداد ، حاجی محمد اکرم دوردار اور راجہ محمد سلیمان سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت کی مرحوم کی وفات پر حاجی اکرم خان اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کی بخشش کےلیے دعا کی گئی ۔علاوہ ازیں ایم این اے میجر طاہر صادق نے ان کے گھر جا کر تعزیت بھی کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
