اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار

ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج
اٹک،جنڈ،حسن ابدال،فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے صادق شاہ ولدطاہر شاہ ساکن حسن ابدال سے 1540 گرام چرس ، تھانہ صد ر حسن ابدا ل پولیس نے آصف علی ولد منظور ، محمد ہاروان ولد ارشد محمود سکنائے کچہ حسن ابدال ، عاصم خان ولد ذوالفقار حسین ساکن لطان پور حسن ابدال سے 3 پسٹل 30 بور معہ گولیاں ،
تھانہ جنڈ پولیس نے شاکر رشید ولد جناب گل سکنہ رتی کڑی جنڈ سے 1 رائفل 12 بور معہ گولیاں ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے راشد شاہ ولد خالد محمود ساکن مانسر حضرو سے 12 بور رپیٹر معہ گولیاں ، تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے ابرار شہزاد ولد محمد آزادساکن کاک چوہدریاں فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
