محکمہ لیبر اٹک کی ملازمین کو پوری اجرت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی

ضلع بھر میں 134مالکان کے خلاف پوری اجرت نہ دینے پر چالان کیے گئے اور ان پر بھاری جرمانے عائد
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) محکمہ لیبر اٹک ان ایکشن ملازمین کو پوری اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی شروع 100 سے زائد ورکشاپ دکانداروں اور تاجروں کو جرمانے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اٹک سردار سعید حیدر خان نے اپنے محکمہ کے سٹاف کے ہمراہ ضلع بھر میں مختلف ورکشاپس ، کارخانوں اور دیگر تجارتی مراکز کے دورے کیے ان دوروں میں چیک کیا کہ ملازمین کو تنخواہ یا اجرت پوری دی جارہی ہے کہ نہیں اس پر ضلع بھر میں 134مالکان کے خلاف پوری اجرت نہ دینے پر چالان کیے گئے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے انہیں اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے ملازمین کو آئندہ پوری اجرت دیں گے ۔
سردار سعید حیدر خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کمشنر راولپنڈی ڈویژن احمد محمود اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ملازمین کو کم اجرت دینے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے ایسے عناصر کو جو چھوٹے بچوں سے مزدوری لیتے ہیں یا اپنے ملازمین کو اجرت پوری نہیں دیتے معاف نہیں کیا جائے گا عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ لیبر اٹک کے ان اقدامات کی تعریف کی ہے ۔
