کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا یا جائیگا   ،ڈپٹی کمشنر 

کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا یا جائیگا   ،ڈپٹی کمشنر 

سر سبز و شاداب پنجاب مہم کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کی ہدایت پر ایم سی ہائی سکول اٹک میں تقریب 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) سر سبز و شاداب پنجاب مہم کے حوالے سے ایک تقریب سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کی ہدایت پر ایم سی ہائی سکول اٹک میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر تھے اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ، ڈاکٹر عظمی ممتاز ڈائریکٹر،ڈی ایچ ڈی سی، فوکل پرسن ڈی ایچ اے اٹک ، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر سیکنڈری راجہ امجد اقبال،ڈی او ایلیمنٹری مردانہ عمران قریشی، ڈی او ایلمنٹری زنانہ ساجدہ مختار،ہیڈماسٹر ایم سی ہائی سکول اٹک محمد عارف،ہیڈماسٹر ہائی سکو ل شکردرہ عرفان چیمہ اور ضلع بھر کے ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹر وں نے شر کت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب میں سر سبز و شاداب پنجاب مہم کا آغاز کیا جاچکاہے عوام کی آگاہی کے لیے کلین اینڈ گر ین ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس پر وہ خود کو رجسٹرڈ کر کے اس مہم سے متعلق اپنی سر گر میاں اپ لوڈ کر سکتے ہیں تعلیم کا مطلب یہ نہیں کہ اردو کیسے پڑھائی جاتی ہے اصل تعلیم یہ ہے کہ بچہ جب سکول کالج سے نکلتا ہے تو اس کا معاشرے میں کیاکردار ہے ۔

 

 

طالبعلم کے بنانے میں ٹیچر کا بہت اہم کردار ہے استاد کو چاہئے کہ وہ طالبعلم کی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی کرے طالبعلم کے ساتھ استاد کا ایک اچھاتعلق ہوتا تھا شاہد اب وہ ختم ہوتا جارہا ہے کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا یا جائے گا۔ اس تمام عمل میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے آپ کے تعاون کے بغیر اس اہم مہم میں کامیابی حا صل نہیں کی جاسکتی اس لیے اس اہم مہم میں ہر اساتذہ اور طلباء اپنا بھر پور کر دار ادا کر ے اور معاشرے کوخوب صورت بنائے اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ، ڈاکٹر عظمی ممتاز ، ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی ، فوکل پرسن ڈی ایچ اے اٹک ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری راجہ امجد اقبال نے بھی خطاب کیا ۔