جنڈ، فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین 

جنڈ، فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین 

فری میڈیکل کیمپ میں1500 سے زائد مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، ٹیسٹ اور فری ادویات فراہم کی گئیں

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز ویب) فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ، فری میڈیکل کیمپ میں بہترین نظم و ضبط دیکھنے کو آیا اور کئی مستحق افراد نے اس میڈیکل کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا۔ مہنگائی کے اس دور میں اس قسم کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی،مذہبی اور اہلیان علاقہ کی طرف سے پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اہلیان علاقہ نے مخیر حضرات سے اپیل بھی کی کہ وہ فری میڈیکل کیمپ میں اپنا حصہ ضرور ڈالا کریں تاکہ اس سے مستحق افراد کا علاج معالجہ اور فری ادویات مہیا ہو سکیں اور سلسلہ جاری و ساری رہ سکے۔ 

 

یاد رہے کہ جنڈ شہر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جو کہ سید مطیع الرحمن شاہ نقوی کے ایصال ثواب کے لئے زیر صدارت و سرپرستی مبشر فلک اعوان آف بھاٹہ، محسن فلک اعوان بھاٹھہ زیر انتظام سید دانیال علی نقوی نائب صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ضلع اٹک،ملک احمد رضا صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ضلع اٹک و سید شجر عباس خصوصی تعاون سماجی کارکن محسن عباس، ملک لیث علی(بسم اللہ ٹینٹ سروس)، ملک طاہر عباس بھنڈر(کیبل آپریٹر)،ٹھکیدار محمد زبیر، ملک خان اکبر بھنڈر، محمد الیاس چھپڑی،ملک راشد چھپڑی، ماسٹر غلام حسن اور پاک والنٹیئرز کے باہمی اشتراک سے انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں مختلف میڈیکل شعبہ جات کے اٹھارہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات سر انجام دیں ،دن بھر مرد ،خواتین اور بچوں سمیت 1500 سے زائد مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، ٹیسٹ اور فری ادو یات فراہم کیں گئیں ۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح بزرگ سیاستدان چیف آف کھنڈا گروپ و سابقہ چئیرمین ضلع کونسل ملک عطا محمد خان کھنڈانے کیا جب کہ دوران کیمپ مختلف سیاسی سماجی شخصیات جن میں ملک بہادر یار کھنڈا ، ملک فیصل یار خان کھنڈا ، ملک شہیر حیدر سیالوی صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان،پرنسپل پی سی جے مطیع اللہ ملک،سید ظفر عباس، ملک ظہیر افضل۔ ملک امان اللہ بگدیال ،سید ناصر حسین،ڈاکٹر راشد، ملک جمشید علی خان، چودھری فضل خان میروال، سردار شہروز خان میروال، چودھری ارشد، سید تجمل حسین ش،سید اجمل حسین،سید غلام نقی ،سید تقی شاہ،ملک محمد خان بڑوالا، سید فیض الحسن دیگرز نے کیمپ کا معائنہ کیا ۔پاک والنٹیئرز ، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ جنڈ اور مقامی نواجوانوں کی انسانی خدمت کی اس کاوش کو سراہا۔