اٹک تا سقہ آباد،باہتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام کو شدید مشکلات 

اٹک تا سقہ آباد،باہتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام کو شدید مشکلات 

 حکمرانوں نے فوری طور پر روڈ کی مرمت سے کنارہ کشی کی تو عوام اٹک ، کچہری چوک میں دھرنا دینے پر مجبور ہو نگے ،اہلیان علاقہ

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) اٹک تا سقہ آباد،باہتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام کو شدید مشکلات ،بھاری ٹرکوں و ڈمپروں نے اٹک سے سقہ آباد ،باہتر روڈ کا ستیاناس کر دیا ہے ،سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ویگن ڈرائیوروں نے اس روڈ پر آمدورفت بند کر دی ہے جو اس روڈ پر گاڑیاں چلا رہے ہیں انہوں نے از خو د کرائے بڑھا دیئے ہیں ،2 درجن سے زائد دیہاتوں کے عوام اور طلباء کی اٹک آمدورفت متاثر ہو رہی ہے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق ، پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری مرکزی حکومت سے فنڈز منظور کروا کر باہتر تا اٹک براستہ سقہ آباد روڈ کی مرمت کروانے کا اہتمام کریں علاقے کی معزز شخصیات سراج محمد ، مطلوب ، محمد رفیق آف ڈھوک اکبری ، ہستی خان آف اڑانگ ، کرم خان ڈھو ک حسو کے قاضی ارشد ، کرم الٰہی، صداقت علی ، راجہ اکرم ، بولیانوال کے سابق کونسلر ملک مشتاق اور نمبردار محمد نواز اعوان نے یونین کونسل بولیانوال کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ

 

 

 حکمرانوں نے فوری طور پر روڈ کی مرمت سے کنارہ کشی کی تو عوام اٹک ، کچہری چوک میں دھرنا دینے پر مجبور ہو نگے ۔