نمبر دار ی نظام کی بحالی احسن اقدام ہے ، پنجاب نمبردار ایسوسی ایشن ضلع اٹک

پٹوار سرکلوں میں پٹوار خانے قائم کیے جائیں تو کہ قانون کے مطابق پٹواری ہر فصل کی گرداوری موقع کے مطابق کریں ، جنرل سیکرٹری نمبردار محمد نواز اعوان ایڈووکیٹ
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) نمبر دار ی نظام کی بحالی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ، پٹوار سرکلوں میں پٹوار خانے قائم کیے جائیں تو کہ قانون کے مطابق پٹواری ہر فصل کی گرداوری موقع کے مطابق کریں ان خیالات کا اظہار پنجاب نمبردار ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری نمبردار محمد نواز اعوان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی زمیندار کی فوتیدگی کی صورت میں پٹواری روزنامچہ میں انتقال درج کریں ،مابعد انتقال بھی درج کریں اور دیگر زمینداروں کی قانونی ضروریات پوری کریں اگر ہر سرکل میں پٹوارخانہ نہیں تو کم ازکم ہر یونین کونسل کے دفتر میں ہی جتنے پٹوار سرکل ہوں ان کےلئے کمرے بنا دیئے جائیں تا کہ پٹواری روزانہ دفتر کھولیں ،
علاقے کے چوکیدار اور نمبر دار قانون کے مطابق معاونت کر سکیں محکمہ ریونیو کے ان معاملات کے بارے میں متعلقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کھلی معاونت کریں تو 80 فیصد پنجاب کی زمیندارآبادی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں ۔
