تھانہ رنگو کی کارروائی،11 قمار باز گرفتار، نقدی برآمد

تھانہ رنگو کی کارروائی،11 قمار باز گرفتار، نقدی برآمد

رقم کل مالیت 50ہزار 820روپے ،موبائل فونز15عدد تقریباََ مالیت 1لاکھ روپے و دیگر سامان برآمد

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب)ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رنگو عاطف حسین نے اپنے ماتحت افسران کو جرائم پیشہ عناصر مثلاََ جواء اور منشیات کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات کیں اسی اثناء مخبر خاص نے اطلاع دی کہ تھانہ رنگو مجرم اشتہاری تھانہ رنگو ت پ مجرم اشتہاری آذاں افضل خان ولد شیر جنگ سکنہ ویسہ پر موجود ہے اگر فوری رٹ کیا جائے تو کامیابی ہو سکتی ہے مخبر خاص کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رنگو عاطف حسین نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے بوقت قریب 8:20بجے رات جائے متذکرہ پر ر ٹ کیا جس کے بعد دریافت نام وپتہ معلوم ہوئے جو کہ لائٹ کی روشنی میں بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے اچانک پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی ۔ لیکن پولیس نے تاش اور رقم سمیت دبوچ لیے رقم کل مالیت 50ہزار 820روپے ،موبائل فونز15عدد تقریباََ مالیت 1لاکھ روپے ،کیری وین برنگ سفید مالیتی تقریباََ7لاکھ 60روپے ،موٹر سائیکل یونائیڈڈ مالیت 40ہزار روپے ،تاش 52پتے اور چادر کل مالیتی 9لاکھ 52ہزار 820روپے برآمد کر کے ملزمان کو سرکاری مہمان بنا دیا ۔

 

عوامی حلقوں نے ڈی پی اواٹک سید خالد ہمدانی ،ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر اور تھانہ رنگو کے ایس ایچ او عاطف حسین اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔