پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن وفد کی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اٹک سے ملاقات

ملاقات میں حضرو واقعہ کے متعلق پولیس کے رویہ کے بارے میں وفد نے غم و رنج کا اظہار
اٹک/حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ویب) پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن اٹک کے وفد نےجناب اظہر شبیر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اٹک سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت قاضی عبدالغفور صاحب صوبائی وائس چیئرمین اور ملک افضال ڈسٹرکٹ صدر اٹک نے کی۔ وفد میں قریشی عبدالمالک سرپرست اعلیٰ اٹک محمد خان صاحب چیئرمین اٹک نیاز احمد میڈیا سیکرٹری مہتاب حسین تحصیل صدر اٹک اور چوہدری طاہر شہزاد تحصیل صدر حضرو شامل تھے۔اس ملاقات میں حضرو واقعہ کے متعلق پولیس کے رویہ کے بارے میں وفد نے غم و رنج کا اظہار کیا کہ ایک مقدس پیشہ سے منسلک ایک شخص کو ہتھکڑی لگا کر میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا جو کہ بہت غلط ہے۔جس کے جواب میں ڈی ایس پی صاحب نے بتایا کہ ہم نے محکمہ تعلیم کے کہنے پر کارروائی کی اور میڈیا کی وجہ سے ہتھکڑی لگا کر قانونی تقاضے پورے کرنے پڑے جس پر ہمیں خود افسوس ہے۔یہ اتنا بڑا واقعہ نہیں تھا جتنا میڈیا پر پیش کیا گیا ہے اس کو مقامی طور پر حل ہو جانا چاہیے تھا جو کہ بعد میں حل ہو بھی گیا۔
استاد قوم کا معمار ہوتا ہے اسکے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے اس امر کی یقین دھانی کرائی کہ وہ اپنے طور پر اس بات کو اعلیٰ سطح کی مختلف میٹنگ میں اٹھائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
