چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان کے نام پر اتفاق

چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان کے نام پر اتفاق

پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنےکی منظوری دیدی ہے ، نجی ٹی وی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران پر ایک ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد بالآخر اتفاق کر لیا، پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت کے تجویز کردہ نام پر اتفاق کر لیا گیاہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق کیا گیاہے ۔ سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے محمد جتوئی کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے

 

کی منظوری دیدی ہے ۔ سکندر سلطان کا تعلق پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس سے ہے ، یہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر ، وفاقی سیکریٹر پٹرولیم کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ وفاقی سیکرٹری ریلوے بھی رہے ہیںتاہم اس کے علاوہ بھی کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔