Mon
20
Apr
2026

جنڈ/ حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز ویب )تھانہ جنڈ اور تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میںدوملزمان گرفتار۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے گل نظر ولد زرباز ساکن بجاڑسکنہ پیل شریف شنلگلی تحصیل ادگی ضلع مانسہرہ حال سگھری تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے عبدالمجید ولد محمد حیات ساکن جناح آبادی تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا سے
پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
