آٹا بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے،ناصر خان بنگو

آٹا بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے،ناصر خان بنگو

 بجلی گیس و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حکمرانوں کے وعدوں کی نفی ہے،نائب صدر راولپنڈی ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی 

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 3 سردار ناصرخان بنگو نے کہا ہے کہ آٹا بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے بجلی گیس و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حکمرانوں کے وعدوں کی نفی ہے پاکستان جیسے زرعی ملک میں آٹے کا بحران نالائق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوا انہوں نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری مایوسی نے ملک کو گھیر رکھا ہے اور بھوک غربت کی وجہ سے عوام خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو ہر طرف ترقی وخوشحالی دکھائی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ آٹا اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ریاستِ مدینہ کے نام نہاد دعویداروں کو عوام کی تکالیف کا احساس ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بغیر پلاننگ جعلی دعوے کرنے والوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل چکی ہے موجودہ حالات نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کی گھڑی ہیں ایسے نالائق ٹولے کو گھر جاناچاہیے۔  انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان عوام کے ساتھ احسان کریں اور مستعفیٰ ہو جائیں۔ 
 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملکی قرض میں دس ہزار ارب کمی کریں گے لیکن ڈیڑھ سال میں قرض میں دس ہزار ارب کا اضافہ ہواہے انہوں نے کہا کہ آدھی قوم آٹا اور آدھی قوم لنگر خانے ڈھونڈ رہی ہے حکمرانوں نے عوام کو بھکاری بنا دیا ہے انشائاللہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی وہ وقت دور نہیں کہ جب بلاول بھٹو ملک کے باگ ڈور سنبھالیں گے۔