معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں،اکبر تنولی

معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں،اکبر تنولی

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پی پی 3کو مثالی حلقہ بنایا جا رہا ہے جہاں میگا پراجیکٹس کا آغاز کر کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی 

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ویب)حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پی پی 3کو مثالی حلقہ بنایا جا رہا ہے جہاں میگا پراجیکٹس کا آغاز کر کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اٹک کے عوام نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا اور عمران خان کا ساتھ دیااس پر ان کے شکرگذار ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور امیدوار حلقہ پی پی 3اکبر خان تنولی نے اٹک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 

اجلاس میں صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، تر جمان حکومت پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان ،خاوربخاری ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو چوہدری عبدالماجد اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی۔