پولیس چوکی ہٹیاں کی حدود میں موٹرسائیکل چور گروہ متحرک

سرکاری ملازمین اور عوام کو شام کے بعد اسلحہ کی نوک پر لوٹنا معمول بن گیا، عوام عدم تحفظ کا شکار
حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ویب )پولیس چوکی ہٹیاں کی حدود میں موٹرسائیکل چور گروہ متحرک، سرکاری ملازمین اور عوام کو شام کے بعد اسلحہ کی نوک پر لوٹنا معمول بن گیا، ، عوام عدم تحفظ کا شکار، ڈی پی او اٹک سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہٹیاں چوک سے کامرہ تک لنک روڈ پر شام کے بعد چھ رکنی گینگ جو کہ موٹرسائیکل اسلحہ کی نوک پر رات دیر سے آنے والے سرکاری ملازمین اور عوام کو لوٹنے لگے‘ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس چوکی ہٹیاں اور پٹرولنگ پولیس بے بس نظر آنے لگی اس حوالے سے معززین علاقہ اور میڈیا میں بھی نشاندہی کی گئی لیکن پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ یاد رہے کہ چوری، راہزنی کی وارداتوں کی وجہ ہٹیاں چوکی کی حدود میں منشیات و شراب کے اڈے قائم ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل بری صحبتوں میں مبتلا ہو کر جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں آجاتے ہیں کئی نشئی کنگال ہو کر چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی، ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہٹیاں سے کامرہ لنک روڈ پر پولیس گشت کا نظام بہتر بنایا جائے تا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہو سکے۔
