حکومت بے روزگاری اور غریب کے خاتمہ کیلئے اقدمات کرے ،میجر طاہر صادق

مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے مگر اس پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدمات کی ضرورت ہے ،پارٹی قیادت کے ساتھ میٹنگز میں بھی کئی بار عوامی آواز اٹھائی عوام مایوس نہ ہوں بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے ،رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف
فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ویب)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے مگر اس پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدمات کی ضرورت ہے حکومت دیگر پروگرامز کے ساتھ ساتھ بے روزگاری اور غریب کے خاتمہ کیلئے اقدمات کرے پارٹی قیادت کے ساتھ میٹنگز میں بھی کئی بار عوامی آواز اٹھائی عوام مایوس نہ ہوں بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے چند ماہ میں تبدیلی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔
وہ پریس کلب فتح جنگ نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے میجر طاہر صادق نے صدر لیاقت باجوڑی ،سرپرست اعلیٰ قاضی صفدر ،چیئرمین حاجی اعظم سینئر نائب صدر وجاہت علی شاہ ،نائب صدر کامران خاکی ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام یاسین ،سیکرٹری فنانس طاہر اقبال طاہری ،سیکرٹری اطلاعات صداقت مٹھو ،وسیم ،عادل خانزادہ،عابدحبیب اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر ایم پی اے ملک جمشید الطاف ،میاں حسن ،سابق چیئرمین ایم سی ملک عابد داوَد ،وائس چیئرمین بلال عباس ،ترجمان میجر گروپ ملک نصرت محمود ماجھیا ،سابق چیئرمین یو سی کھنڈا ملک غلام حسین ،سابق چیئرمین یو سی باہتر زاہد حسین شاہ ،سابق چیئرمین یو سی جنگل حاجی اعظم پسوال ،راجہ عابد علی ،اویس خان ،سردار شیر جنگ ،سردار مشتاق کاک ،سردار پھتی خان ،اسد خان ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ ،سابق کونسلر عابد عزیز ایڈووکیٹ ،حاجی ضیاء الدین ،سفیر ملک ،ملک آصف بشیر ،پی ٹی آئی کے تحصیل صدر سردار خاری خان ،(ن) لیگ کے تحصیل صدر سردارقدیر صدکال ،صدیق کانجو ،شیخ جبار احمد جباری،ملک حمید حطار ،ملک محبوب حطار ،اٹک پریس کلب کے چیئرمین ندیم رضا خان ،چیئرمین سردار فتح خان،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عشرت محمود ماجھیا، محمد علی ،ڈاکٹر اعجاز ،اشتیاق ندیم،سابق وائس چیئرمین بلدیہ قاضی گلزار حسین ،سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی محمد شفیق ،لیاقت علی شاہ،انجمن تاجران کے حاجی فضل خان ،شیخ رضوان ،حاجی محمد یونس،معروف نعت خوان داوَد مغل،شاعر اہلسنت محمد صفدر حسرت،غلام صابر مسعودنوناری پریس کلب ترنول کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے صحافی غریب عوام کی آواز بن جائیں مسائل سے ارباب اختیار کو آگاہ کرنے کیلئے میڈیا مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اور پروگرام سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہونے چاہیں بلکہ لیڈر فی سبیل اللہ غریب عوام کی بھلائی کا سوچیں حکومت سکولوں میں بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے وظاءف دے ہم نے اپنی ضلعی نظامت کے دوران اٹک کی کامسٹ یونیورسٹی میں ضلع اٹک کے طلبا کو فری تعلیم دلوانے کا منصوبہ دیا جو بعد ازاں (ن) لیگ دور میں شہباز شریف نے ختم کرا دیا انہوں نے کہا کہ اراضی سینٹرز منصوبہ ناکام ہو چکا ہے عوام ذلیل اور خوار ہو رہے ہیں کرپشن بھی عروج پر ہے یہی کام اگر پٹواریوں کو کمپیوٹر ٹریننگ دے کریہی کام لیا جاتا تو شاید بہتر ہو تا انہوں نے کہا ہمارا گروپ عوامی خدمت کا ایجنڈالے کر سیاسی میدان میں موجود ہے اگلے چند مہینوں میں ضلع اٹک کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں بڑے بڑے دھڑے ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر ایم پی اے ملک جمشید الطاف،سابق چیئرمین ایم سی فتح جنگ ملک عابد داوَد اور چیئرمین پریس کلب اٹک ندیم رضا خان نے معاشرے میں صحافت کے کردار کو سراہتے ہوئے نو منتخب عہدیداران پریس کلب فتح جنگ کو مبارکبا دی ہے ۔
