پولیس خدمت مرکزدیگر تحصیلوں میں بھی قائم کرنیکا مطالبہ

پولیس خدمت مرکز اٹک میں ٹریفک سے متعلقہ کام نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) پولیس خدمت مرکز اٹک میں ٹریفک سے متعلقہ کام نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت مرکز اٹک میں دو ہفتے سے کام بند ہے جسکی وجہ انٹر نیٹ کنکشن وی پی این کی بندش ہے عوام کو رنیول ڈرائیونگ لائسنس اور لرننگ کے حصول میں دقت کا سامنا ہے ضلع اٹک میں ےہ واحد خدمت مرکز ہے جہاں ضلع بھر کی تحصیلوں سے رنیول لائسنس اور لرننگ کے حصول کے لئے لوگ آتے ہیں واضع رہے کہ موبائل خدمت مرکز کے لئے سامان سے لیس گاڑی گزشتہ 6ماہ سے اس خدمت مرکز میں کھڑی ہے پنجاب کے کچھ اضلاع میں موبائل خدمت مرکز فعال ہیں جبکہ اٹک میں موبائل خدمت ہونے کے باوجود غیر فعال ہے پنجاب کے باقی اضلاع میں ایک سے زائد خدمت مرکز قائم ہیں جبکہ 6 تحصیلوں اور رقبہ کے لحاظ سے اس بڑے ضلع میں صرف ایک خدمت مرکز ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وی پی این کی بحالی اور موبائل خدمت مرکز کو فعال کیا جائے اور ضلع اٹک کی دوسری تحصیلوں میں بھی پولیس خدمت مرکز قائم کیے جائیں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات میسر آ سکیں ۔
