فتح جنگ، موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

فتح جنگ، موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آتے ہی 2 افراد (ماموں بھانجا) پر فائرنگ کر دی ، واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، ذرائع

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ویب) فتح جنگ بازار کے وسط میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق 1 شدید زخمی ،زخمی شخص کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آتے ہی 2 افراد (ماموں بھانجا) پر فائرنگ کر دی جس سے الطاف ولد خداداد کو سینے میں 2 گولیاں لگیں اور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ سفراج ولد غلام فرید کو پیٹ میں 2 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی دونوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا جہاں  سفراج کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہےنامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے

 

 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ایک ماہ قبل عدالت سے رہا ہونے والے کو مخالفین نے موت کے گھاٹ اتار دیا ، دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ ، مخالفین کی فائرنگ سے بھانجا جاں بحق اور ماموں زخمی ہو گیا 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گرلز کالج والی گلی فتح جنگ میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سوار وں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے الطاف ولد خدادا د جاں بحق جبکہ اس کا بھانجا سفراج ولد غلام فریدزخمی ہو گیا جاں بحق اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمی سفراج کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا زخمی ہونے والے سفراج کی مدعیت میں پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والا الطاف تقریباً ایک ماہ قبل ہی قتل کے مقدمے سے بری ہو کر جیل سے رہا ہوا تھا ۔