مہنگائی کے طوفان نے تبدیلی کا اصلی چہرہ عیاں کر دیا، ملک ریاست سدریال

مصنوعی بحران پیدا کر کے تماشا پیدا کرنا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی4
پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز ویب) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک ریاست سدریال نے کہا ہے کہ آئے روز مہنگائی کے طوفان نے تبدیلی کا اصلی چہرہ عیاں کر دیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں آٹے کا بحران اور قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کی ناقص پالیسیوں سے پورے ملک میں وافر مقدار میں گندم ہونے کے باوجود آٹے کا بحران پیدا ہوا۔ انہوں نے عوام کو رلانے کا جو وعدہ کیا تھا اسے کافی حد تک پورا کر چکے ہیں۔
مصنوعی بحران پیدا کر کے تماشا پیدا کرنا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ مسلم لیگ نواز اور اس کے قائدین کی راہ میں نیب کے ذریعے رکاوٹیں پیدا کر کے اور ان کی آواز پر دبا کر اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوششیں کرنے وواولے عوام کی نظروں میں خود بخود ناکام اور گر چکے ہیں۔
